نئی دہلی : کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہیکہ لالو پرساد یادو کو آج اس بات کی سزا دی جا رہی ہیکہ وہ بی جے پی کے سامنے نہیں جھکے۔ یہ بیان حال ہی میں لالو پرساد یادو کو چارہ گھوٹالہ سے وابستہ ایک معاملہ میں مجرم قرار دیئے جانے کے بعد دیاگیا ہے۔لالو پرساد یادو کو چارہ اسکام کے معاملہ میں قصوروار قرار دیا گیا ہے اور اطلاعات کے مطابق 21 فبروری کو عدالت کی جانب سے سزاء کا اعلان کیا جائے گا۔
