لالو پرساد کی رانچی آمد

   


پٹنہ ۔ راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) صدر لالو پرساد یادو مشہور چارہ گھپلے کے ایک معاملے میں اپنی زندگی کے ایک بڑے فیصلے کا سامنا کرنے کیلئے آج رانچی پہنچے۔ یادو اتوار کو یہاں کے جے پرکاش نارائن بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کیلئے روانہ ہوگئے ۔مسٹر یادو کے ساتھ ان کی بڑی بیٹی راجیہ سبھا رکن میسا بھارتی،پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور سابق وزیر شیام رجک اور قومی جنرل سکریٹری بھولا یادو بھی ساتھ گئے ہیں۔ آر جے ڈی صدر تقریباً دس ماہ بعد آج رانچی کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔منگل کو چارہ گھپلے سے جڑے ڈورنڈا خزانے سے غیر قانونی طورپر پیسے نکالنے کے معاملے میں ہونے والے فیصلے کے دوران وہ عدالت کے سامنے حاضر رہیں گے ۔آر جے ڈی صدر گزشتہ سال 30 اپریل کو جیل سے باہر آئے تھے ،جس کے بعد سے ہی وہ نئی دہلی میں اپنا علاج کرا رہے تھے ۔