رانچی : چارہ اسکام کے ڈمکا ٹریژری کیس میں مقید صدر آر جے ڈی لالو پرساد کی ضمانت عرضی پر سماعت جھارکھنڈ ہائیکورٹ نے 5 فروری تک ملتوی کردی ہے۔ آج جیسے ہی معاملہ سماعت کے لئے سامنے آیا، جسٹس اے کے سنگھ نے کہاکہ لالو پرساد کی طرف سے پیش کردہ دستاویزات چونکہ اُنھیں بروقت نہیں پہنچے، اِس لئے یہ معاملہ آئندہ ہفتے تک موخر کیا جاتا ہے۔ عدالت نے کہاکہ اگر سی بی آئی کو اِس بارے میں کچھ کہنا ہے تو 5 فروری تک کہہ سکتی ہے۔