مظفرپور : این ڈی اے کی حکومت سے پورے ملک کے لوگ پریشان ہیں او رنتیش کمار کی قیادت نے بھی عوام کا اعتماد کھو دیا ہے جس سے مستقبل میں نتیش کمار کا بہار میں برسراقتدار ہوپانا بہت ہی مشکل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیمو کریٹک فرنٹ کے قومی سربراہ و رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل نے کیا ۔
مولانا بدر الدین اجمل نے مزید کہا کہ میں بہار کے مختلف اضلاع کا دورہ کرچکا ہوں اور نتیش کمار کے خلاف یہاں کے عوام میں غم و غصہ ہے کیوں نکہ انہوں نے عوام کے اعتماد کے برخلاف کام کیا اور ان کے بھروسہ کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔ انہوں نے لالو یادو کے بارے میں کہا کہ انہوں نے لالو پرساد یادو جیسا لیڈر سارے ملک میں نہیں ہے او ربہار میں انہیں کی حکومت بنے گی اور ان کے بیٹے تیجسوی یادو بہار کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے ۔