لالو پرساد یادو کی آنکھ کا کامیاب آپریشن

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ 20 ڈسمبر (یو این آئی) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو کا یہاں کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں موتیا بند کا کامیاب آپریشن ہوا۔ آر جے ڈی کی ایم پی اور لالو پرساد کی بیٹی میسا بھارتی نے آج یہ بات بتائی۔ ایشور کی مہربانی سے ، ڈاکٹر مہیپال سچدیو کی قابل رہنمائی میں سینٹر فار سائیٹ میں میرے والد کی موتیا بند کی سرجری کامیابی سے مکمل ہوئی۔ میں ان ڈاکٹروں اور عملہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے بھرپور تعاون کیا۔ میں ان کی جلد صحت یابی کے لیے تمام خیر خواہوں کی دعاؤں اور آشیرواد کی متمنی ہوں۔ سینٹر فار سائیٹ گروپ آف آئی ہاسپٹلس کے چیئرمین اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر مہیپال سنگھ سچدیو نے کہا کہ لالو پرساد یادو کی موتیا بند اور ریٹینل سرجری کامیابی سے مکمل ہوئی ہے اور امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے ۔ انہیں سرجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔