لالو پرساد یادو 11 ویں مرتبہ آر جے ڈی کے صدر منتخب

,

   

پٹنہ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جیل میں بند لالو پرساد یادو کو مسلسل 11 مرتبہ راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کا قومی صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ اگرچہ کرشماتی لیڈر لالو پرساد اس موقع پر موجود نہیں تھے۔ لالو پرساد نے 1997 ء میں راشٹریہ جنتادل قائم کی تھی۔ لالو یادو چارہ اسکام مقدمات میں جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ اس موقع پر پارٹی کے اعلیٰ قائدین قومی نائب صدر رگھوونش پرساد سنگھ ، قومی جنرل سکریٹری کانتی سنگھ اور ریاستی صدر جگت آنند سنگھ کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے جو پارٹی کے قیام کے بعد سے لالو پرساد یادو کے ساتھ ہیں ۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بھولا یادو نے بتایا کہ لالو پرساد یادو کیلئے ہم سب یہاں جمع ہوئے ہیں جو اس وقت جسمانی طور پر ہمارے ساتھ نہیں ہیں لیکن ہر کوئی انہیںمحسوس کررہا ہے ۔