لالو یادو ساڑھے تین سال بعد رہا ،لیکن فی الحال رہیں گے ایمس ہی میں

   

چارہ گھوٹالہ کیس میں دسمبر 2017 میں جیل گئے لالو یادو کو آخر کار ساڑھے تین سال بعد رہا کردریا گیا ۔ جمعرات کو ان کی رہائی کے احکامات دہلی ایمس بھیجے گئے تھے ، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اب ایمس کے پاس رہائی کے حکم کی ہارڈ کاپی بھی مل گئی ہے، اب لالو قید سے آزاد ہیں ، لیکن اہل خانہ نے انہیں فی الحال ایمس میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی صحت خراب ہے، مستقل طبی امداد کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹروں کے مشوروں کے بعد ہی انہیں اسپتال سے باہر لایا جائے گا..