لالو یادو قید سے رہا فی الحال ایمس میں رہیں گے

   

پٹنہ : چارہ اسکام کیس میں ڈسمبر 2017 ء سے قید لالو یادو کو آخر کار رہا کردیا گیا ۔ گزشتہ روز رہائی کے احکامات دہلی ایمس کو بھیجے گئے جہاں وہ زیرعلاج ہیں ۔ ایمس کے پاس رہائی کے حکم کی نقل مل چکی ہے ۔ اب آر جے ڈی سربراہ آزاد ہیں لیکن اہل خانہ نے انہیں فی الحال ایمس میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان کی صحت خراب ہے اور انہیں مستقل طبی امداد کی ضرورت ہے۔ڈاکٹروںکے مشورہ کے بعد ہی انہیں ہاسپٹل سے باہر لایا جائے گا ۔