بھوپال:کانگریس کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی ڈگ وجے سنگھ نے آج بہار کے سابق وزیر اعلی لالو یادو کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہار میں سماجی انقلاب لا کر غریب ، پسماندہ اور محروم طبقات کے عزت و احترام دلانے کا کام کیا ۔ سنگھ نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا کہ یادو نے بہار میں معاشرتی انقلاب لا کر غریب ، پسماندہ ، محروم طبقات کو جو اعزاز دیا اس کا سہرا مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے بعد ان کو جاتا ہے ۔ مسٹر یادو کو بغیر کسی وجہ کے جیل بھیج دیا گیا ، جب کہ ان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یادو کے پرستار ہیں۔
