لالو یادو کو دوبارہ جیل بھیجنے کی سی بی آئی کی تیاری، ضمانت منسوخی کی عرضی پر سپریم کورٹ میں ہوگی سماعت

   

نئی دہلی: چارہ گھوٹالہ معاملے میں راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہیں۔ لالو پرساد کو چارہ گھوٹالہ کے تمام معاملات میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ لیکن، اب سی بی آئی نے لالو پرساد یادو کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے اور جلد سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی اس کی سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے اور اس کی سماعت 25 اگست کو ہوگی۔ آپ کو بتا دیں کہ سی بی آئی نے ڈمکا، ڈورانڈا، چائیباسا اور دیوگھر کیس میں دی گئی ضمانت کو چیلنج کیا ہے۔