لالو یادو کیلئے نئی مصیبت! ‘لینڈ فار جاب’ کیس میں سی بی آئی کو ملی مقدمہ چلانے کی اجازت

   

پٹنہ: ریلوے میں زمین کے بدلے نوکری گھوٹالہ میں مرکزی جانچ ایجنسی سی بی آئی کو لالو پرساد یادو کے خلاف مقدمہ چلانے کی مرکزی سرکار سے اجازت مل گئی ہے ۔ یہ معاملہ اس وقت کا ہے جب لالو پرساد یادو ملک کے وزیر ریل تھے اور اس لئے سی بی آئی نے ان کے خلاف مقدمہ چلانے کیلئے مرکزی سرکار سے اجازت مانگی تھی ۔ سی بی آئی نے سابق وزیر ریل لالو پرساد ، ان کی اہلیہ رابڑی دیوی اور 14 دیگر کے خلاف ریلوے میں ان کی مدت کار کے دوران مبینہ طور پر زمین کے بدلے نوکری گھوٹالہ میں پچھلے سال اکتوبر میں چارج شیٹ داخل کی تھی ۔