لال بہادر اسٹیڈیم میں ریونت ریڈی کی تصویر کو دودھ سے نہلایا گیا

   

ریاستی بجٹ میں اسپورٹس کیلئے فنڈس مختص کرنے پر اظہار تشکر
حیدرآباد 26 جولائی (سیاست نیوز) اسپورٹس اتھاریٹی آف تلنگانہ کے صدرنشین شیوا سینا ریڈی کی قیادت میں لال بہادر اسٹیڈیم میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کی تصویر کو دودھ سے نہلایا گیا۔ اسپورٹس شعبہ کی ترقی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بجٹ میں مناسب فنڈس مختص کرنے پر چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا گیا۔ شیوا سینا ریڈی نے کہاکہ گزشتہ 10 برسوں میں بی آر ایس حکومت نے اسپورٹس کے شعبہ کو نظرانداز کردیا تھا۔ ریونت ریڈی نے اسپورٹس میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے جامع پالیسی تیار کی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ نوجوانوں کی کھیل کود میں حوصلہ افزائی کے علاوہ حکومت روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہے۔ بجٹ میں فنڈس مختص کرنے پر تلنگانہ کے کھلاڑیوں اور اسپورٹس کی تنظیموں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ شیوا سینا ریڈی نے کہاکہ ریونت ریڈی نے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی ہے۔ ریاست بھر میں کھیل کود کی سہولتوں کو بہتر بناتے ہوئے تلنگانہ سے قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی تیار کئے جائیں گے۔ اِس موقع پر مختلف اسپورٹس تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ 1