نئی دہلی: کانگریس نے اپنے سینئر لیڈر اور پارٹی کے میزورم کے صدر لال تھن ہاولا کو پالیسی ساز ادارے کانگریس ورکنگ کمیٹی کا رکن مقرر کیا ہے ۔کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اتوار کو بتایا کہ انہیں فوری اثر سے نئی ذمہ داری سنبھالنے کو کہا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سینئر لیڈر للسوتا کو مسٹر لال تھن ہولا کی جگہ میزورم پردیش کانگریس کا صدر بنایا گیا ہے اور انہیں فوری اثر سے چارج سنبھالنے کو کہا گیا ہے ۔کانگریس چیئرپرسن سونیا گاندھی نے ہفتہ کو مسٹر لال تھن ہاولا کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اندرا گاندھی، راجیو گاندھی سمیت کئی لیڈروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے کانگریس کی خدمت کی ہے ۔