لال دروازہ مندر کے ہیڈ پجاری کورونا پازیٹیو ‘ اسری ہاسپٹل میںشریک

   

حیدرآباد۔ لال دروازہ مندر کے صدر پجاری کو کورونا ہوگیا ہے ۔ ان کا معائنہ پازیٹیو آیا۔ انہیں شہر کے کسی بھی دواخانہ میں بستر نہیں مل پا رہا تھا ۔ انہوں نے صدر مجلس اسد اویسی ایم پی کو فون کرکے مدد کی خواہش کی ۔ اسد اویسی نے اندرون 9 منٹ اسری ہاسپٹل میںبیڈ کا انتظام کردیا اور صدر پجاری کو اسری دواخانہ میں شریک کردیا گیا ۔