لال سوٹ میں بیلی ڈانس : رقص کرنے والے یوکرینی صدر ہیں؟

   

لندن : سوشل میڈیا پر ایک’’دلچسپ‘‘ ویڈیو کلپ گردش کر رہا ہے، جس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو کمال مہارت سے بیلی ڈانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پروائرل ہوئی ہے جس میں زیلنسکی کو بہت پیشہ ورانہ انداز میں ننگے پاؤں اور سرخ ڈانس سوٹ پہنے محو رقص دکھایا گیا ہے۔ویڈیو پر صارفین کی طرف سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ متعدد صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ خود زیلنسکی ہیں۔ وہ اپنی شروع میں ایک اداکار رہے ہیں۔ جب کہ دوسروں نے بیلی ڈانسنگ کی مہارت کو سراہا ہے۔تاہم یہ ویڈیو، جس کے بارے میں بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ صدر زیلنسکی ہیں ہیں جو ایک سابق اداکار اور اپنے ملک میں ٹی وی شو ’’ڈانسنگ ود دی اسٹارز‘‘ کے فاتح تھے، جعلی ڈیپ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی ہے اور یہ جعلی ہے۔اصل کلپ میں اصلی ڈانسرظاہر ہوتا ہے، جس کے سر کی جگہ صرف ولادیمیر زیلنسکی کا سر لگا دیا گیا۔