لال قلعہ تشدد ‘ ایک اور شخص گرفتار

   

نئی دہلی ۔ دہلی پولیس نے لال قلعہ میں یوم جموریہ کے موقع پر ٹریکٹر ریلی کے دوران پیش آئے تشدد کے واقعات میں ایک اور فرد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اس شخص کی دھرمیندر سنگھ ہرمن کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ شخص لال قلعہ کے ویڈیو فوٹیج میں دکھائی دیا تھا جب 26 جنوری کو وہاں تشدد پھوٹ پڑا تھا ۔ پولیس کی جانب سے لال قلعہ پر ایک مذہبی پرچم لہرائے جانے میں بھی اس کے رول کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس کی جانب سے تمام ڈاٹا کی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایا جاسکے کہ لال قلعہ تشدد کے وقت کتنے لوگ سرگرم رہے ہیں۔ اب تک پولیس نے جملہ 124 افراد کو گرفتار کیا ہے اور جملہ 44 ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں۔