سری نگر،2 جنوری (یو این آئی) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے جمعہ کے روز دہلی میں 10 نومبر کو لال قلعہ کے نزدیک ہوئے دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں اہم تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔ حکام کے مطابق یہ کارروائیاں این آئی اے اہلکاروں نے جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے انجام دیں۔ ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کے دوران این آئی اے ٹیم اپنے ساتھ یاسر احمد ڈار نامی گرفتار ملزم کو بھی لے کر گئی تھی۔
