لال قلعہ سے بولے مودی،ایسے بھارت کی تعمیر ہوجہاں شہریوں کی زندگی میں حکومت بے وجہ دخل نہ دے

,

   

یوم آزادی کے موقعہ پر وزیراعظم نے لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کیا۔اس موقعہ پرانھوں نے تمام مجاہدین آزادی، ملک کے دفاع میں اپنے آپ کو دن رات کھپانے والے ، قربانی دینے والے، بہادر مرد و خواتین کوخراج تحسین پیش کیا۔انھوں نے اپنے خطاب میں کہاہے کہ آزادی کو عوامی تحریک بنانے والے ، لائق صد احترام باپو ہوں ،یا آزادی کے لیے اپنا سب کچھ نچھاور کرنے والے نیتاجی سبھاش چندر بوس، بھگت سنگھ، چندر شیکھر آزاد، بسمل اور اشفاق اللہ خان جیسے عظیم انقلابی ہوں، جھانسی کی رانی لکشمی بائی ہوں، کتور کی رانی چینما ہوں یا رانی گائی دنلیو ہوں، یا آسام میں ماتنگینی ہاجراکا کی بہادری ہو، ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت نہرو جی ہوں، قوم کو ایک متحد ملک کی شکل دینے والے سردار ولبھ بھائی پٹیل ہوں، بھارت کے مستقبل کی سمت کا تعین کرنے والے، راستہ طے کرانے والے بابا صاحب امبیڈکر سمیت ہر شخص کو ہر شخصیت کو آج ملک یاد کر رہا ہے۔