حیدرآباد 17 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے فوجی جوان لانس نائک محمد فیروز خان کی کل 16 اکٹوبر کو چھٹی برسی منائی گئی ۔ 16 اکٹوبر 2013 کو جموںو کشمیر میں پونچھ سیکٹر بالاکوٹ میں پاکستانی افواج کی لائین آف کنٹرول کے پار سے کی گئی فائرنگ میں لانس نائک محمد فیروز خان شہید ہوگئے تھے ۔ ان کا تعلق حیدرآباد کے پرانے شہر کے علاقہ سے تھا ۔ لانس نائک محمد فیروز خان مدراس ریجمنٹ سے وابستہ تھے اور 15 برس سے فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے ۔