لانگ رینج بم کا کامیاب تجربہ : ڈی آر ڈی او

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 29 اکٹوبر (سیاست نیوز) ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور انڈین ایرفورس کی ٹیم نے مشترکہ مساعی میں دیسی ساختہ لانگ رینج بم (LRB) کا آج ایک ایرئیل پلیٹ فارم سے کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ بم فضائیہ کے لڑاکا طیارہ سے اس طرح گرایا گیا کہ زمین پر طویل فاصلہ کے نشانہ پر ٹھیک ٹھیک پہنچا۔ مشن کے تمام مقاصد کی کامیابی سے تکمیل ہوئی ہے۔ ایل آر بم ریسرچ سنٹر امار ت حیدرآباد نے تیار کیا ہے۔ اس مشن میں دیگر ڈی آر ڈی او لیباریٹریز کا تعاون و اشتراک شامل ہے۔ وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او، فضائیہ اور دیگر متعلقہ ٹیموں کو کامیاب تجربہ پر مبارکباد دی ہے۔ سکریٹری و چیرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے کہا کہ اس معیار کے سسٹم کی دیسی ساختہ تیاری میں یہ اہم سنگ میل ہے۔