لاوروف کی G20 اجلاس سے قبل از وقت روانگی

   

جکارتہ : روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف G20 کے وزرائے خارجہ کے انڈونیشی جزیرے بالی پر ہونے والے اجلاس سے قبل از وقت ہی واپس لوٹ رہے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ لاروف نے فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ G20 کے وزارتی اجلاس کی آج سہ پہر ہونے والی باقاعدہ میٹنگ اور اس سے قبل ظہرانے میں بھی شریک نہیں ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق روسی وزیر کو بالی میں دوطرفہ ملاقاتوں اور پھر صحافیوں سے گفتگو کے بعد واپس لوٹ جانا تھا۔ اس سے پہلے امریکی اور جرمن وزرائے خارجہ نے لاوروف کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتوں کو خارج از امکان قرار دے دیا تھا۔ بالی میں جمعے کی سہ پہر سیرگئی لاوروف نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ بھی امریکی ہم منصب بلنکن سے ملنے کے لیے ان کے پیچھے پیچھے نہیں دوڑتے پھریں گے۔