لاپتہ برطانوی باکسر کی نعش دریا سے برآمد

   

لندن : برطانوی پریس رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ نوجوان باکسر جیک آئرز کی نعش لاپتہ ہونے کے 12 گھنٹے بعد دریا میں ڈوبی ہوئی مل گئی۔ 22 سالہ جیک آئرس کو آخری بار 3 مارچ کے اوائل میں دیکھا گیا تھا اور اس کی نعش ایک دریا سے ملی تھی۔ایون اور سمرسیٹ پولیس نے پانی میں نعش ملنے کی اطلاع پر کارروائی کی۔ پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ موت کی بنیادی وجہ ڈوبنا ہے۔ ان کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی بھی چیز ہمارے جذبات کا اظہار نہیں کرسکتی۔ جیک ایک بیٹا، پوتا، بھائی، کزن، بھتیجا، اور عزیز دوست تھا۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ہم جانتے ہیں کہ کوئی بھی چیز جیک کو دوبارہ زندہ نہیں کرے گی لیکن ہم صرف ان وجوہات کو سمجھنے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں جن کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔ پولیس 22 سالہ نوجوان کے لاپتہ ہونے کی رات کے متعلق معلومات یا سی سی ٹی وی فوٹیج طلب کی ہے۔