لاپتہ شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد : عبداللہ پور میٹ کے علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی جو 5فبروری سے لاپتہ ہوگیا تھا ۔ پولیس کے مطابق 49 سالہ شخص سائریا عرف ستیش نے کیڑے مار دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ ستیش پیرزادی گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا جو 12 سال قبل گوداوری کھنی ضلع سے روزگار کے سلسلہ میں حیدرآباد منتقل ہوگیا تھا اور پیشہ سے مزدوری کرتا تھا ۔ مالی پریشانیوں اور روزگار نہ ہونے سے یہ شخص شدید پریشان ہوگیا تھا جس نے 5فبروری کو مکان سے نکلا جو واپس نہیں لوٹا ۔ ہاسپٹل جانے کا بہانہ بناکر مکان سے نکلا اور شام کے وقت بیوی کے فون پر واٹس ایپ پیغام دیا کہ وہ اس کی فکر و پرواہ نہ کرلے اور بچی کا خیال رکھے جس کے بعد ستیش کی بیوی سندھیا نے دیور کے ساتھ پہنچ کر میڈپلی پولیس میں شکایت کردی ۔ پولیس نے ایک اطلاع پر آج علاقہ سے نعش کو برآمد کیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔