لاپتہ شخص کے اہل خانہ کو حکومت کی جانب سے امداد

   

گمبھی راوپیٹ، سرسلہ ۔2 ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سرسلہ کے گمبھی راوپیٹ منڈل کے نرمال گاؤں کے اپر مانیر پراجیکٹ کے قریب لاپتہ ہوئے پنپوکادی ناگیا کے اہل خانہ کو ریاستی حکومت کی جانب سے مالی امداد فراہم کی گئی۔ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے احکامات پر کلکٹر سندیپ کمار جھا نے ناگیا کی اہلیہ لکشمی کو 5 لاکھ روپے کا چیک حوالے کیا۔ناگیا مانیر پار کرتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے، جن کی تلاش کے لئے مختلف محکموں کا عملہ مصروف ہے۔اس موقع پر کلکٹر نے گمبھی راوپیٹ منڈل کے لنگناپیٹ گاؤں کی رہائشی گڈمیِدی منیمّا کے دو مویشی اور پروین گوڑ کا ایک مویشی حالیہ سیلاب میں بہہ گئے۔ اس نقصان پر کلکٹر نے منیمّا کو 1 لاکھ روپے اور پروین گوڑ کو 50 ہزار روپے کا چیک معاوضے کے طور پر حوالے کیا۔