لاپتہ لڑکی کی حمایت ساگر سے نعش برآمد

   

حیدرآباد۔ حمایت ساگر سے پولیس نے ایک لڑکی کی نعش کو برآمد کرلیا جو 3 اگسٹ کولاپتہ ہوگئی تھی۔ 17 سالہ یہ لڑکی حاملہ تھی جو وجئے نامی شخص کے لڑکے کیساتھ محبت کرتی تھی ۔لڑکی کا تعلق کتوال گوڑہ سے بتایا گیا ہے۔ اور بات خاندان کے بڑے افراد تک پہنچ گئی۔ وجئے کو طلب کیا گیا اور بڑوں کے درمیان بات چیت کی گئی تاہم وجئے نے بڑوں کی نگرانی میں متاثرہ لڑکی سے شادی کرنے سے انکار کردیا جس پر لڑکی دلبرداشتہ ہوگئی اور اس نے 3 اگسٹ کو اپنا مکان چھوڑ دیا اور حمایت ساگر میں چھلانگ لگادی۔ پولیس راجندر نگر نے نعش کو برآمد کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔