حیدرآباد 16 مئی ( سیاست نیوز) تین دن قبل کاٹے دھن میں دیکھے گئے چیتے کی تلاش جاری ہے جبکہ مقامی عوام نے دعوی کیا ہے کہ اس چیتا کو حمایت ساگرمیں پانی پیتا ہوا دیکھا گیا ہے ۔ عوام نے اس کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس اور محکمہ جنگلات کے حکام نے حمایت ساگر کے علاقہ میں اس کی تلاش شروع کردی ہے ۔ یہ چیتا سب سے پہلے 14 مئی کو کاٹے دھن علاقہ میں نظر آیا تھا ۔ پولیس و محکمہ جنگلات کی جانب سے اس کو پکڑنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم یہ چیتا ایک فارم ہاوز میں داخل ہوگیا تھا اور ابھی تک گرفت میں نہیں آیا تھا ۔ اب اطلاع ملی ہے کہ یہ حمایت ساگر کے آس پاس کے علاقہ میں دیکھا گیا ہے ۔