لاپتہ ہندوستانی نژاد امریکی خاتون کی نعش کار میں دستیاب

   

شکاگو ۔ /17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لاپتہ ہندوستانی نژاد 34 سالہ امریکی خاتون کی نعش بلینکٹ میں لپٹی ہوئی کار میں دستیاب ہوئی ۔ شکاگو کے مغربی گرفیلڈ پارک میں یہ خاتون اپنی ہی کار میں مردہ پائی گئی ۔ اس بات کا خانگی تحقیقات کرنے والوں نے پتہ چلایا ۔ خاندان والوں نے کرایہ کے تحقیقات کرنے والوں کی خدمات حاصل کی تھی ۔ یہ خاتون گزشتہ ماہ گھر واپس نہیں ہوئی ۔ 34 سالہ شکاگو یونیورسٹی کی ایم بی اے گریجویٹ سریل ڈبہ والا /30 ڈسمبر 2019 ء سے لاپتہ تھی ۔ کئی دنوں کی تلاش کے بعد والدین نے خانگی کمپنی کے تحقیقات کرنے والے افراد کی خدمات حاصل کی ۔ مقامی شہریوں نے کہا کہ یہ خاتون ڈاکٹر اشرف ڈبہ والا کی دختر تھیں جو گجرات سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ان کے والد نے اپنی دختر کا پتہ لگانے کیلئے 10 ہزار ڈالر کا انعام رکھا تھا ۔ اس کی موت کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ۔