لاپرواہی سے ڈرائیونگ پر شہری کی موت پر ڈرائیور کو سزاء

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے ایک شہری کی ہلاکت کا سبب بننے والے لاری ڈرائیور کو عدالت نے دو سال کی سزا سنائی ہے ۔ ابراہیم پٹنم کی ایک عدالت نے منچال پولیس اسٹیشن کے مقدمہ میں فیصلہ سنایا ہے ۔ سال 2018 میں پیش آئے ایک حادثہ میں 38 سالہ تبریز ساکن تانڈور کو 2 سال کی سزا اور 1500 روپئے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ منچال پولیس نے اس کیس کے سلسلہ میں آج عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی ۔ اور عدالت نے آج فیصلہ سنایا ہے ۔