لاپرواہی پر پنچایت سکریٹری معطل

   

یلاریڈی :۔ منڈل تاڑوائی کے کرشنا جی واڑی ، کنکل ، کرڈپلی ، گندھاری منڈل کے جواڑی موضع اور سداشیونگر منڈل کے جنگام موضع میں ضلع کلکٹر مسٹر شرت نے اوینو پلانٹیشن میں لگائے گئے پودوں کا معائنہ کیا ۔ کرشنا جی واڑی میں پودے جو پلانٹیشن کئے گئے ہیں صحیح طریقہ سے نگہداشت نہ کرنے پر پنچایت سکریٹری کو معطل کردیا ۔ پودوں کی حصاری بندی نہ کرنے سے پودے جھک جانے پر ضلع کلکٹر نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ شجرکاری کئے گئے تمام پودوں کی بہتر طریقہ سے نگہداشت کی جائے ۔