اجین13جولائی (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ رکھشا بندھن سے پہلے ریاستی حکومت تمام لاڈلی بہنوں کو شگن کے طور پر 250 روپے کی اضافی رقم دے گی اور دیوالی کے بعد ہر لاڈلی بہن کو 1500 روپے ملیں گے ۔ڈاکٹر یادو کل شام اجین ضلع کے گرام پنچایت نلوا میں لاڈلی بہنوں کو مالی امداد کی رقم سمیت دیگر اسکیموں کے تحت بہنوں کو امدادی رقم کی تقسیم کی ریاستی سطحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ راکھی 9 اگست کو ہے اس لیے راکھی سے پہلے حکومت تمام لاڈلی بہنوں کو شگن کے طور پر 250 روپے اضافی دے گی۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کا
غیر ملکی دورہ
بھوپال13جولائی (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو آج غیر ملکی دورے پر روانہ ہوئے جس کا مقصد عالمی سرمایہ کاروں کو ریاست میں سرمایہ کاری کی دعوت دینا ہے ۔روانگی سے قبل ڈاکٹر یادو نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم سب اپنی ریاست کی بہتری کے لیے تمام شعبوں میں یکساں محنت کر رہے ہیں۔ سرمایہ کاروں کے لیے جو مہم ہم نے پورے ملک میں شروع کی ہے اسے زبردست پذیرائی مل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں وہ آج سے غیر ملکی دورے پر روانہ ہونے والے ہیں اور19 تاریخ تک دبئی اور اسپین کے دورے پر ہوں گے۔