بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ لاڈلی بہنوں کو گیس سلنڈر 450 روپے میں ملے گا۔ساون کے مہینے میں یعنی 4 جولائی سے 31 اگست تک گیس سلنڈر ری فل کروانے والی لاڈلی بہنوں کو گرانٹ کی رقم ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کر دی جائے گی۔ چوہان نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے لاڈلی بہنوں کو رجسٹر کرنا ہوگا۔ رجسٹریشن مکھیہ منتری لاڈلی بہنا یوجنا پورٹل پر کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ آج ٹیکٹم گڑھ سے رجسٹریشن شروع کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بہنوں کو رجسٹر کیا جائے گا جن کے پاس پہلے سے گیس کنکشن موجود ہیں اور یہ بہنیں بھی اجولا اسکیم سے مستفید ہو سکتی ہیں۔ رجسٹریشن کے لیے صرف دو معلومات یا دستاویزات (اے ) ایل پی جی کنکشن آئی ڈی (بی) سمگر آئی ڈی کی ضرورت ہو گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رسوئی گیس سے متعلق رجسٹریشن ان تمام مراکز پر کیا جائے گا جہاں مکھیہ منتری لاڈلی بہنا یوجنا کی رجسٹریشن کیا جاتا ہے ۔ حکومت تمام تیل کمپنیوں سے بہنوں کے گیس کنکشن سے متعلق معلومات بھی حاصل کر رہی ہے اور اسے 25 ستمبر کو پورٹل پر دکھایا جائے گا۔ اس سے بہنوں کو اپنی معلومات دیکھنے میں آسانی ہوگی۔ بہنوں کے مسائل کے حل کے لیے شکایت کے ازالے کی درخواست بھی تیار کی جا رہی ہے ۔