لاڑ بازار کے بینگل اسٹور میں آتشزدگی

   


حیدرآباد۔/11 ستمبر، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ لاڑ بازار میں کل رات دیر گئے بینگل اسٹور میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق چارمینار بینگل اسٹور میں اچانک آگ لگنے کے نتیجہ میں متعلقہ پولیس کو آگاہ کیا گیا اور فائر انجن کو بھی جائے حادثہ پر طلب کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مغلپورہ فائر اسٹیشن سے وابستہ ایک فائر انجن جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور کچھ دیر بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا ہوگا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ب