لاکھوں افرادطبی بدانتظامی کے شکارہوئے،پھرجشن کیوں؟،کانگریس نے اٹھایا سوال،وزیراعظم مودی سے ملک سے معافی مانگنے کاکیا مطالبہ

   

نئی دہلی: کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر غلط معلومات دے کر الجھن پھیلانے کا الزام لگایا ہے اور ملک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی ترجمان گورو ولبھ نے پی ایم مودی سے پوچھاہے کہ جب ملک کی 50 فیصد آبادی کو ویکسین نہیں ملی اور حکومت کی نااہلی کی وجہ سے لاکھوں لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تو پھر کیوں جشن منایا جا رہا ہے؟ قوم کل یعنی جمعہ کو قوم سے اپنے خطاب کے دوران پی ایم مودی نے کورونا ویکسینیشن پر ہندوستان کی کامیابی پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے ساتھ ہی اس خطاب کے بعد کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر غلط معلومات دے کر الجھن پھیلانے کا الزام لگایا ہے اور ملک سے معافی مانگنے کو کہا ہے۔ پارٹی کے ترجمان گورو ولبھ نے پی ایم مودی سے پوچھا کہ جب ملک کی 50 فیصد آبادی کو کوویڈ کی ایک بھی ویکسین نہیں ملی اور حکومت کی نااہلی کی وجہ سے لاکھوں لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تو پھر کیا جشن منایا جا رہا ہے؟