لاکھوں بینک اور انشورنس کارکنان کے مستقبل کے بارے میں پریشان لیکن حکومت بات کرنے کو تیار نہیں: ملیکارجن کھڑگے

,

   

Ferty9 Clinic

منگل کو پارلیمنٹ میں کانگریس پارٹی کے دو اراکین پارلیمنٹ نے سرکاری شعبے کے بینکوں کی دو روزہ ہڑتال اور لائف انشورنس کارپوریشن (ایل آئی سی) کی مبینہ نجکاری سے متعلق معاملہ اٹھایا۔ راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ آج تقریبا 13 لاکھ بینک ملازم ہڑتال پر ہیں ، جنرل انشورنس کمپنی کے ملازم 17 تاریخ کو ہڑتال کرینگے۔ 18 مارچ کو ایل آئی سی ملازمین ہڑتال کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند لاکھوں بینک ملازمین کے خدشات کو دور کرنے اور ان سے بات کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن 13 بینک ملازمین کے ذریعہ اٹھائے گئے سوالات اور خدشات پر پارلیمنٹ میں حکومت کے مؤقف کو واضح کریں۔