نڈیاد7فروری (سیاست ڈاٹ کام ) گجرات میں ضلع کھیڑا کے نڈیاد مغربی علاقے میں جمعہ کے روز پولیس نے لاکھوں روپے کے نقلی نوٹوں کے ساتھ دو لوگوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مقامی کرائم برانچ کی ٹیم نے نڈیاد پون چکی روڑ پر آشیر باد رو ہاؤس کے مکان نمبر -8 پر صبح چھاپہ مارا ۔ اس دوران وہاں سے 500 روپے کے 17 لاکھ 66 ہزار 500 روپے کے نقلی نوٹ ضبط کئے اور اسی مکان میں رہنے والے راجو بھائی ایس پرمار اور شیوم فلیٹ میں ر ہنے والے شیلیند رسنگھ پرمار کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور ضروری کاروائی شروع کر دی ہے ۔