لاکھوں روپیہ قیمت کی غیر قانونی شراب برآمد ، تین اسمگلر گرفتار

   

Ferty9 Clinic

پرتاپ گڑھ : اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ رانی گنج پولیس و ایس ٹی ایف نے مشترکہ کارروائی میں علاقے کے بشنوں پور کلا موڑ کے نزدیک ڈی سی ایم ٹرک سے اسمگلنگ کر لائ جارہی لاکھوں روپیہ قیمت کی غیر قانونی شراب برآمد کر تین اسمگلروں کو گرفتار کیا ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ دفتر ( میڈیا سیل ) سے ہفتہ کی تاخیر شام جاری پریس ریلیز کے بموجب ایس ٹی ایف کے سب انسپیکٹر رنیندر سنگھ و تھانہ رانی گنج پولیس مشترکہ کارروائی کے تحت مخبری کی اطلاع پر وشنوں پور کلا موڑ کے نزدیک ڈی سی ایم ٹرک سے اسمگلنگ کر لائ جا رہی 33 لاکھ روپیہ قیمت کی 990پیٹی غیر قانونی شراب برآب کر بھگوان ،انیل یادو و اندرسین سمیت تین اسمگلروں کو گرفتار کیا ، جبکہ ستیش سنگھ و سچن فرار ہو گئے ۔باز پرس کرنے پر بتایا کہ مذکورہ شراب کھرگون مدھیہ پردیش سے اسمگلنگ کر لائی گئ ہے ۔وہ لوگ پانچ سال سے شراب کی اسمگلنگ میں مصروف ہیں ۔