لاکھوں روپے کی لوٹ کا انکشاف، تین گرفتار

   

پریاگ راج21فروری (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں پریاگ راج کے کوتوالی علاقے میں پرائیویٹ فرم کے ملازم سے 10 لاکھ 30 ہزار روپے کی لوٹ کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے جمعرات کو تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مارچ 2019 میں ایک پرائیویٹ فرم کے ملازم سے کچھ بدمعاش 10 لاکھ 30 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے ۔پولیس اس معاملے کی رپورٹ درج کرکے لٹیروں کو تلاش کر رہی تھی۔ صبح پولیس ٹیم گشت کر رہی تھی کہ انہیں اطلاع ملی کچھ نامعلوم افراد کسی جی آئی سی کے پاس اوور برج کے نیچے کسی واردات کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ پولیس ٹیم نے جائے حادثہ کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔ پولیس نے گھیرابندي کرکے اوم پانڈے ، نکھل شکلا اور اور پون یادو کو گرفتار کرلیا۔