لاکھوں روپے کی منشیات کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار

   

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ مانکپور پولیس نے اتوار کو گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کار سوار دو اسمگلروں کو گرفتار کر لاکھوں روپے قیمت کی غیر قانونی 402 گرام اسمیک برآمد کیا۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مغربی سنجے رائے نے اتوار کو بتایا کہ تھانہ مانکپور ایس ایچ او جے چندر بھارتی مع فورس گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران علاقے کے مرگڑھوا چوراہے کے نزدیک ایک کار پر سوار دو اسمگلروں کو گرفتار کر ان کے قبضے سے تقریبا دس لاکھ روپے قیمت کی غیرقانونی 402 گرام اسمیک برآمد کیا۔ بازپرس پر اسمگلروں نے اپنا نام برجیش کمار دیویدی ساکن عمرارپٹی تھانہ باگھرائے و راجیش مشرا ساکن مندی پور تھانہ مانکپور پرتاپ گڑھ بتایا ۔پولیس نے دونوں ملزمین کے خلاف دفعہ 8/22 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر ،کار کو دفعہ 207 ایم وی ایکٹ کے تحت سیز کیا۔