پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ جیٹھوارہ علاقے کے لکشمی گنج بازار میں جمعرات کی دوپہر دن دہاڑے بائک سوار بدمعاش سونے چاندی کی دوکان سے لاکھوں کی قیمت کے زیوروات لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ آکاش تومر نے بتایا کہ امت سونی کی تھانہ جیٹھوارہ علاقے کے لکشمی گنج بازار میں صرافہ کی دوکان ہے ، آج دوپہر اس کی دوکان پر دو بائکوں پر سوار ماسک لگائے تین چار بدمعاش پہونچے اور تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپیہ قیمت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ۔اطلاع کی بنیاد پر مقامی پولیس و سواٹ ٹیم اور ڈی ایس پی صدر جائے وقوعہ پر پہونچی ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج و دیگر ذرائع سے وقوعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔