نئی دہلی : سپریم کورٹ نے وقت رہتے حکومت کے ذریعہ لاک ڈاؤن نہ لگائے جانے اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے استقبال کے لیے کیے گئے ‘نمستے ٹرمپ’انعقاد میں عالمی ادارہ صحت(ڈبلی ایچ او)کی ہدایات کی خلاف ورزی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن کا قیام کرنے کے مطالبہ سے متعلق درخواست جمعرات کو خارج کردی۔جج ایل ناگیشور راؤ کی صدارت والی بنچ نے معروف وکیل پرشانت بھوشن کے ذریعہ کچھ سابق بیوروکریٹس کی جانب سے دائر درخواست یہ کہتے ہوئے خارج کردی کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں بحث کا موضوع ہوسکتا ہے۔ط