بنگلورو میں تحدیدات میں توسیع کی تجویز نہیں : چیف منسٹر یدی یورپا
بنگلورو: چیف منسٹر نے کرناٹک بی ایس یدی یورپا نے جمعہ کو کہا کہ کوویڈ۔19 پر قابو پانے کیلئے لاک ڈاؤن حل نہیں ہے اور واضح کردیا کہ بنگلورو میں تحدیدات میں توسیع کیلئے حکومت کے زیرغور کوئی تجویز نہیں ہے۔ بنگلورو اربن اور رورل علاقوں میں موجودہ طور پر 14 جولائی کی رات 8 بجے سے مکمل لاک ڈاؤن لاگو ہے اور یہ 22 جولائی کی صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔ کورونا کیسوں میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ جاریہ لاک ڈاؤن میں 15 یوم کی توسیع کا امکان ہے جوکہ وائرس کے پھیلاؤ کے تسلسل کو روکنے کیلئے کتنا وقت درکار ہوتا ہے۔ یدی یورپا کے حوالہ سے ان کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ چیف منسٹر نے آج ان وزراء کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی جو شہر میں 8 زونس کے انچارج بنائے گئے۔ اجلاس میں بنگلورو کی کوویڈ۔19 صورتحال پر غوروخوض کیا گیا اور اس موقع پر اعلیٰ و سرکاری عہدیدار بھی موجود تھے۔ 16 جولائی کی شام تک کرناٹک میں جملہ 51,422 مثبت کورونا کیس پائے گئے جن میں 1,032 اموات اور 19,729 ڈسچارجس شامل ہیں۔
