تمام کاروبار ٹھپ ، برقی کی مانگ میں کمی ، صرف گھر اور دواخانوں میں معمول کے مطابق استعمال
حیدرآباد ۔ /22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) خوفناک وباء کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ملک بھر میں سختی سے نافذ لاک ڈاون کے سبب برقی تقسیم کرنے اور پہونچانے والی کمپنیوں کو سنگین مالیاتی بحران کا سامنا ہے کیونکہ لاک ڈاون کے نتیجہ میں برقی کی مانگ میں غیرمعمولی کمی ہوئی ہے ۔ گزشتہ مالی اس مدت کے دوران برقی کی طلب 165 تا 168 گیگا واٹس تھی اور اس سال صرف 125 گیگا واٹس رہی اس طرح برقی کی مانگ میں 43 گیگا واٹس کمی درج ہوئی ہے ۔ علاوہ ازیں برقی کی سربراہی کے باوجود مقررہ وقت پر بلس کی ادائیگی میں بھی کمی درج کی گئی ۔ فیکٹریز ، صنعتیں ، ہوٹلس ، سنیما گھر ، کاروباری و تعلیمی ادارے بند ہیں ۔ صرف گھروں اور دواخانوں میں ہی برقی کی استعمال جاری ہے ۔ تلنگانہ میں برقی کمپنیوں نے صارفین کو مشورہ دی ہیں کہ میٹر ریڈنگ اور بلس کی تیاری نہ ہونے کے سبب وہ گزشتہ سال کی بلس کے مطابق رقم جمع کریں ۔ پے ٹی ایم یا دیگر آن لائن ذرائع سے رقم جمع کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے لیکن اکثر صارفین یہ رقم جمع کرنے کے موقف میں نہیں ہیں کیونکہ ملازمین اور کاروبار ٹھپ ہیں ۔ آمدنی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے ۔ صرف خرچہ وہ بھی بڑی مشکل سے جاری ہے ۔