لاک ڈاؤن : آٹو انڈسٹری کو ہزاروں کروڑ کا نقصان ہوا

   

نئی دہلی: آٹو موبائل انڈسٹری کو کووڈ۔19 لاک ڈاؤن کے دوران روزانہ 2,300 کروڑ روپئے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ ایک پارلیمنٹری پیانل رپورٹ میں یہ بات کہی گئی۔ صدر نشین راجیہ سبھا ایم وینکیا نائیڈو کو پیش کردہ رپورٹ کے مطابق اس شعبہ کو تخمینی اعتبار سے لگ بھگ 3.45 لاکھ نوکریوں کا نقصان ہوا۔ اوریجنل پرزے بنانے والی تمام بڑی کمپنیوں نے اس مدت کے دوران طلب میں کمی کے سبب 18 تا 20 فیصد پروڈکشن گھٹا دیا تھا ۔ اس کے نتیجہ میں آٹو انڈسٹری کو بھاری نقصان ہوا۔