نئی دہلی۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعرات کو تمام چیف منسٹروں سے بات کی اور جاریہ ملک گیر لاک ڈاؤن کو 31 مئی کے بعد توسیع دینے کے بارے میں ان کی رائے طلب کی۔ لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کے اختتام کیلئے تین دن باقی ہیں اور مرکز نے آگے کی حکمت عملی کے بارے میں صلاح و مشورہ شروع کیا ہے۔ ملک گیر تحدیدات کا پہلی مرتبہ اعلان 25 مارچ کو کیا گیا تھا تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پایا جاسکے۔ تب سے لاک ڈاؤن میں تین مرتبہ توسیع کی جائے گی۔