لاک ڈاؤن ختم کرنے پر وارننگ قبول نہیں : ٹرمپ

,

   

٭ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں متعدی امراض کے امریکی ماہر ڈاکٹر انتھونی فاسی کا انتباہ قبول نہیں جنہوں نے کانگریس کو متنبہ کیا ہے کہ معیشت کو بھی دوبارہ جلد کھول دینے کے خطرات شدید ہوسکتے ہیں۔ صدر امریکہ نے کہا کہ ایسی وارننگ قابل قبول نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ان کیلئے معقول جواب نہیں، بالخصوص معاملہ اسکولی تعلیم کا ہو۔ ماہر ڈاکٹر نے قانون سازوں کے روبرو اپنے حلفیہ بیان میں کہا کہ وہ لاک ڈاؤن کی برقراری یا اسے ختم کرنے کے تمام امکانات پر بیک وقت غور کرنے کے حامی ہیں۔