لاک ڈاؤن :خلاف ورزی پر 90 افراد زیر حراست

   

Ferty9 Clinic

جموں، 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) جموں کشمیر پولیس نے لکھن پور سرحد پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش 90 لوگوں کو حراست میں لیا ہے ۔ایس ایس پی کٹھوعہ ڈاکٹر شیلندر کمار مشرا نے میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ متبادل روٹس کا استعمال کرتے ہیں جب دریائے راوی کا پانی نیچے آجاتا ہے تو لوگ اس کو پار کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہاں تعینات سیکورٹی فورسز اہلکار ان کو پکڑ کر سکریننگ کے بعد قرنطینہ مراکز میں ڈالتے ہیں، اسی سلسلے میں ہم نے 90 لوگوں کو جو الگ الگ ٹولیوں میں آئے تھے پکڑ لیا ہے ۔