٭٭ باندرہ کے رہنے والے ایک شخص نے سلمان خان کے والد سلیم خان پر لاک ڈاؤن قواعد کی خلاف ورزی کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ آدھا گھنٹہ ٹہل رہے ہیں ۔ سلیم خان نے وضاحت کی کہ ان کی جسمانی تکلیف کے باعث ڈاکٹرس نے انہیں اس کا مشورہ دیا ہے اور حکومت کی جانب سے 30اپریل تک کی مدت کا پاس بھی جاری کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کئی لوگ ہیں جو اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ ٹہلتے ہیں لیکن کوئی ان کی رپورٹ نہیں کرتا ۔
