لاک ڈاؤن :دہلی میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی سطح 70% سے کم

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ اقوام متحدہ نے آج کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران دارالحکومت دہلی میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں 70%سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ ہوا میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی سطح زیادہ ہونے سے سانس لینے سے متعلق ساری پریشانیاں پیدا ہوتی ہیں اور گاڑیاں اس فضائی آلودگی کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔منگل کو جاری اقوام متحدہ کی ‘اربن ورلڈ میں کووڈ ۔19’ رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن میں گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی سے فضائی آلودگی کو کم کرنے میں کارآمد ثابت ہوئی لیکن اگر شہروں کو کسی پالیسی کے بغیر دوبارہ کھول دیا گیا تو یہ حصولیابی عارضی ثابت ہوسکتی ہے ۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گرین ہاؤس گیس کے اخراج اور آلودگی میں کمی کو برقرار رکھنے کیلئے شہروں کو دوبارہ کھولنے سے پہلے آلودگی میں کمی کی پالیسی پر عمل درآمد کرنا ہوگا اور کاربن گیس کے اخراج میں کمی کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ۔