لاک ڈاؤن سے ایس ایس سی کے مابقی امتحانات ملتوی

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : محکمہ تعلیم نے دسویں جماعت کے امتحانات کے لیے بہت جلد شیڈول جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ واضح رہے کہ 23 تا 30 مارچ تک منعقد ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات کو ہائی کورٹ کی ہدایت پر ملتوی کردیا گیا ہے ۔ حکومت 31 مارچ سے 7 اپریل تک امتحانات منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی تھی ۔ تاہم ملک بھر میں 21 دنوں تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے بعد اس تجویز سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔ ڈائرکٹر امتحانات اے ستیہ نارائنا ریڈی نے بتایا کہ دسویں جماعت کے امتحانات کے ساتھ دوسرے امتحانات کے ری شیڈول امتحانات کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا ۔۔