ماک شوٹنگ کی اجازت ، اشیائے ضروریہ فراہم کرنے وزیر ٹی سرینواس یادو کا تیقن
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : لاک ڈاؤن کے باعث تلگو فلم انڈسٹری شدید مشکلات کا سامنا کررہی ہے ۔ جسے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کو توجہ دلانے کے لیے تلگو فلم انڈسٹری کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنے کا تیقن وزیر برائے افزائش مویشیاں ، سمکیات فروغ ڈیری اور سنیما ٹو گرافی ٹی سرینواس یادو نے دیا ۔ وہ جمعرات کو جوبلی ہلز میں فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار پدما بھوشن جناب چرنجیوی و دیگر اداکاروں سے ملاقات کی ۔ وزیر نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ انڈسٹری میں 14000 کارکنوں کے لیے اپنے ذاتی فنڈز سے ضروری سامان فراہم کریں گے ۔ اس اجلاس میں متعدد پروڈیوسروں اور ہدایت کاروں نے وزیر سے وضاحت کی کہ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں سنیما کی شوٹنگ رک جانے کی وجہ سے انڈسٹری کے ورکرس جو براہ راست اور بالواسطہ اسی پر انحصار تھے ۔ لاکھوں بے روزگار ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شوٹنگ شروع کرنے کا مقصد سب کی فلاح و بہبود ہے ۔ اس انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ورکرس جو تقریبا 14 ہزار سے زیادہ افراد ہیں انہیں کورونا کرائسس چیاریٹی ( سی سی سی ) کے ذریعہ ضروری سامان تقسیم کیا گیا ہے ۔ حکومت پر زور دیا کہ وہ تلگو فلم انڈسٹری کے تمام طبقات کے درپیش مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے سنیما کی تیاری ، پوسٹ پروڈکشن اور سنیما تھیٹر کھولنے کی اجازت دیں ۔ اس میٹنگ میں پدم بھوشن چرنجیوی ، سینئیر اداکار اککنینی ناگر جنا ، پروڈیوسر اللو اروند ، سی کلیان ، دل راجو ، شیام پرساد ریڈی ، جیمنی کرن ، ڈائرکٹرز و وی ، ونائک ، تریوکرم سرینواس ، کوراٹلا راؤ ، این شنکر شامل تھے ۔ متعلقہ حکام کو پوسٹ پروڈکشن کی اجازت دینے کی ہدایت کی ۔ ماسک پہننے ، سینٹائیزر استعمال کرنے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنے جیسے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا حکم دیا ۔ وزیر نے کہا کہ وہ موک ( فرضی ) شوٹنگ کی تیاری کے لیے ضروری امداد فراہم کریں گے ۔ وزیر نے کہا کہ شوٹنگ مینجمنٹ کے لیے اور تھیٹر کھولنے کے لیے وزیر اعلی سے مشورہ کرنے کے بعد فیصلہ لیا جائے گا ۔۔